زیارت میں بانی پاکستان کا 20 فٹ قد آور مجسمہ سیاحوں کا استقبال کرے گا بدھ 28 اپریل 2021 15:00 زین الدین احمد، -اردو نیوز، کوئٹہ بلوچستان کے ضلع زیارت میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا قد آور مجسمہ نصب کر دیا گیا ہے۔ فائبر گلاس کا یہ مجسمہ سندھ کے علاقے ٹنڈو الہ یار سے تعلق رکھنے والے معروف آرٹسٹ فقیرو سولنکی نے بنایا ہے۔ 20 فٹ لمبا یہ مجسمہ زیارت کے داخلے راستے پر سیاحوں کا استقبال کرے گا۔ زیارت میں واقع بانی پاکستان کی یادگار قائداعظم ریذیڈنسی کے احاطے میں بھی فقیرو سولنکی کا تراشا ہوا ایک اور سات فٹ کا مجسمہ لگایا گیا ہے۔ فقیرو سولنکی کے مطابق دونوں فن پاروں کو بنانے میں چھ ماہ سے زائد کا عرصہ لگا۔ فقیرو سولنکی پاکستان کے معروف مجسمہ ساز ہے جنہیں ان کی خدمات کے بدلے گذشتہ حکومت نے تمغہ امتیاز بھی عطا کیا۔ فیقرو سولنکی اس سے پہلے بھی پاکستان اور دنیا کی معروف شخصیات کے مجسموں سمیت تین سو سے زائد ایسے فن پارے تخلیق کرچکے ہیں۔ سوشل میڈیا پر لوگوں نے زیارت میں نصب کیے گئے فن پاروں کی تعریف اور فقیرو سولنکی کے کام اور ہنر کو سراہا ہے۔ اردو نیوز زیارت قائداعظم مجسمہ پاکستان سوشل میڈیا فن پارے شیئر: واپس اوپر جائیں