پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن سیون کے ساتویں میچ میں ملتان سلطانز نے دلچسپ مقابلے کے بعد فتح اپنے نام کر لی۔
پیر کے روز کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
ابتدائی بیٹنگ کرتے ہوئے ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 175 رنز کا ہدف دیا۔
ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پوری ٹیم آخری اوور کی پانچویں گیند پر آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئی۔
مسلسل تیسرے میچ میں کامیابی کے ساتھ ملتان سلطانز پی ایس ایل پوائنٹس ٹیبل پر چھ پوائنٹس کے ساتھ سب سے آگے ہے۔
مزید پڑھیں
-
زلمی کے بولرز ناکام، اسلام آباد یونائیٹڈ 9 وکٹوں سے کامیابNode ID: 640046
-
لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو چھ وکٹوں سے شکست دے دیNode ID: 640101
گزشتہ دونوں میچوں کی نسبت آج کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوپنرز خاطرخواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے۔
پہلے اور دوسرے میچ میں نصف سنچری اننگز کھیلنے والے احسن علی صرف 24 رنز بنا سکے جب کہ ول سمیڈ نے تین رنز بنائے۔ دونوں وکٹیں خوشدل خان کے حصے میں آئیں۔
بین ڈکٹ نے ٹیم کا سکور آگے بڑھایا لیکن وہ 47 رنز بنا کر عمران طاہر کی گیند کو کھیلنے کی کوشش میں وکٹ گنوا بیٹھے۔
عاشر قریشی کھیلنے کے لیے وکٹ پر پہنچے مگر پہلی ہی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو کر پویلین لوٹ گئے، ان کی وکٹ بھی عمران طاہر کے حصے میں آئی۔
کپتان سرفراز احمد نے ہدف کے تعاقب میں رنز بنانے کا سلسلہ جاری رکھا لیکن وہ بھی 23 گیندوں پر 21 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد خوشدل شاہ کی گیند پر کیچ تھما بیٹھے۔
محمد نواز کھیلنے کے لیے پہنچے مگر دو گیندوں پر ایک سکور بنا کر عمران طاہر کا شکار بنے۔
سولہ گیندوں پر 25 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر افتخار احمد آؤٹ ہوئے، تاہم اس سے قبل وہ ایک ہی اوور میں تین چھکے اور ایک چوکا لگا کر ٹیم کو ہدف کے خاصے قریب لے آئے۔
سہیل تنویر گلیڈی ایٹرز کے نویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھی انہوں نے 13 رنز بنائے۔ چار گیندوں پر ایک رن بنا سکنے والے نسیم شاہ آؤٹ ہوئے تو گلیڈی ایٹرز فتح کے قریب پہنچ کر بھی کامیاب نہ ہو سکے اور پوری ٹیم 168 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔
ملتان سلطانز کے خوشدل خان نے 16 رنز دے کر تین، ولی نے 22 رنز کے عروض تین اور عمران طاہر نے 24 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کی۔
قبل ازیں ملتان سلطانز کی جانب سے گزشتہ میچوں کی طرح اس مرتبہ بھی شان مسعود اور کپتان محمد رضوان نے اننگز اوپن کی تو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سہیل تنویر کو پہلی گیند پر ہی چوکا پڑا۔
ملتان سلطانز کو پہلا نقصان کپتان محمد رضوان کی وکٹ کا ہوا جو محمد حسنین کی گیند کو اونچا کھیلنے کی کوشش میں پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔
صہیب مقصود 23 گیندوں پر 21 رنز بنانے کے بعد باؤنڈری کے قریب کیچ تھما کر پویلین لوٹے تو ٹیم کا مجموعی سکور 62 تھا۔ ان کی وکٹ جیمز فلکنر کے حصے میں آئی۔ کچھ ہی دیر بعد ریلی روسو بھی سکور میں خاطرخواہ اضافہ کیے بغیر پویلین لوٹ گئے۔
شان مسعود 88 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد محمد حسنین کا شکار بنے تو یہ سلطانز کا چوتھا نقصان تھا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے سہیل تنویر، محمد نواز، محمد افتخار اور گزشتہ میچ میں پانچ وکٹیں لینے والے نسیم شاہ کوئی وکٹ نہ لے سکے۔ محمد حسنین نے دو اور جیمز فلکنر نے ایک وکٹ حاصل کی۔
ملتان سلطانز نے اب تک پی ایس ایل 7 میں دو میچ کھیلے اور دونوں میں کامیابی حاصل کی ہے جب کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو دو میں سے ایک میچ میں کامیابی ملی ہے۔
for @iMRizwanPak #HBLPSL7 l #LevelHai l #QGvMS pic.twitter.com/5LPGuaW0r5
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) January 31, 2022