Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے 50 فیصد نازک کیسز ریاض اور مکہ میں: وزارت صحت

انتہائی نگہداشت کے شعبوں میں 940 مریض زیر علاج ہیں(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا ہے کہ’ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے 50 فیصد نازک کیسز کا تعلق ریاض اور مکہ ریجنز سے ہے‘۔
الوطن اخبار کے مطابق ترجمان کا کہنا ہے کہ’ انتہائی نگہداشت کے شعبوں میں 940 مریض زیر علاج ہیں۔ ریاض اورمکہ ریجن میں 465 کیسز ریکارڈ پر آئے یہ کل کیسز کا 49 فیصد ہیں‘۔ 
وزارت صحت کا  کہنا ہے کہ ’نازک کیسز میں پیر کو  بہت زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ وزارت ہسپتالوں میں زیر علاج تمام مریضوں کی صحت حالت پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے‘۔  
وزارت کے ترجمان نے ایک مرتبہ پھر شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے درخواست کی کہ’ وہ پہلی فرصت میں ویکسین لگوا لیں اورکورونا ایس او پیز کی پابندی کریں‘۔ 
العبد العالی نے کہا کہ ’جس شخص نے دوسری خوراک تین ماہ قبل لی ہو وہ بوسٹر ڈوز لگوا سکتا ہے۔ تین سے چھ ماہ کے درمیان کا عرصہ دوسری ڈوز پر گزر جانے کے  بعد ایسے تمام افراد جن کی عمر 16 برس یا اس سے زیادہ ہو بوسٹر ڈوز لگوا سکتے ہیں۔ ان کے لیے یہ سہولت مہیا ہے‘۔ 
یاد رہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹے میں کورونا کے  نئے کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ 4 ہزار211 نئے مریض سامنےآئے ہیں۔

 

شیئر: