ویکسین لگوانے والے 12 سال سے کم عمرہ بچوں کا حرم میں داخلہ
’12 سال سے کم عمر بچوں کو حرم میں داخلے کی اجازت نہیں‘ ( فوٹو: سبق)
وزارت حج وعمرہ نے کہا ہے کہ 12 سال سے زیادہ عمر کے ان بچوں کو مسجد الحرام میں داخلے کی اجازت ہے جنہوں نے ویکسین لگوا رکھی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’12 سال سے کم عمر بچوں کو حرم میں داخلے کی اجازت نہیں‘۔
وزارت حج وعمرہ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر سوال کیا گیا ہے کہ ’اب 12 سال سے کم عمر کے بچے بھی ویکسین لگوا رہے ہیں‘۔
’توکلنا میں ان کا سٹیٹس ’امیون‘ آرہا ہے، تو کیا اس کے بعد انہیں والدین کے ساتھ حرم میں داخلے کی اجازت ہے؟‘۔
اس پر وزارت نے واضح کیا ہے کہ حرم میں داخلے کی اجازت 12 سال سے زیادہ عمر کے بچوں کو ہے۔