Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض انٹرنیشنل لیپ ایونٹ کی کامیابی، بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کے معاہدے

معاہدوں سے فائدہ اٹھانے والے کاروباروں میں بڑی کمپنیاں شامل ہیں۔(فوٹو عرب نیوز)
کروم ایڈوائزری کے پارٹنر خالد سلیمانی جو وینچر کیپیٹلسٹ کے ساتھ کام کرتے ہیں نے تجویز پیش کی ہے کہ لیپ ایونٹ کی کامیابی سعودی عرب کی جانب سے جدت اور انٹریپرنیرم کو فروغ دینے کے لیے کیے گئے کام کی انتہا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ریاض میں ہونے والے انٹرنیشنل لیپ 2022 ٹیک ایونٹ میں متعد ڈیلز ہوئیں جس سے کمپنیوں کو سرمایہ جمع کرنے اور سرمایہ کاروں کو سٹارٹ اپس کے ساتھ میچ کرنے کے قابل بنایا گیا۔
ایسے معاہدوں سے فائدہ اٹھانے والے کاروباروں میں موزن، نانا اور کوانٹ کے ساتھ ساتھ خوارزمی جیسی وینچر کیپیٹلسٹ کمپنیاں شامل ہیں۔
خالد سلیمانی نے کہا کہ ’ سعودی حکومت کی مداخلت جس میں ٹیکنالوجی مارکیٹ میں براہ راست یا وی سی پروگراموں کے ذریعے اربوں کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ گذشتہ چند سالوں میں 100 سے زیادہ سٹارٹ اپس شروع کیے گئے ہیں جبکہ بہت سے وی سی وژن 2030 کے ساتھ شروع کیے گئے ہیں جس کا مقصد نوجوانوں کو بااختیار بنانا ہے۔
لیپ ایونٹ کا استعمال اپنے انٹرپرینیورشپ پروگرام یونی فونک ایکس کے ذریعے یونی فونک جیسے وینچر بنانے والوں کے ذریعے فنڈ اکٹھا کرنے کا اعلان کرنے کے لیے کیا گیا تھا۔
یونی فونک اصل میں ایک سٹارٹ اپ تھا لیکن اب یہ ان کمپنیوں میں ان کے ابتدائی مراحل میں سرمایہ کاری کرتا ہے جو امید افزا دکھائی دیتی ہیں۔
سلیمانی نے کہا کہ ’ یونی فونک بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں جیسے کہ فیس بک اور ایما زون کے ٹریک پر ہے۔ ‘
یونی فونک اور دی سپیس کے ایس اے نے اپنی شراکت کی کامیابی کے لیے لیپ ایونٹ کا استعمال کیا جس کا تخمینہ 100 ملین سعودی ریال ہے۔
دیگر نے بھی ایونٹ میں ڈیلز حاصل کیں۔ موزن اپنے مصنوعی ذہانت کے سافٹ ویئر کو پورے مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں پھیلانے کے لیے 10 ملین ڈالر اکٹھا کرنے میں کامیاب رہا۔
سعودی کوانٹ کمپنی مصنوعی ذہانت کے سلوشنز میں 30 ملین سعودی ریال کی سرمایہ کاری کرنے میں کامیاب رہی۔
خریداری اور ڈیلیوری گروسری پلیٹ فارم نانا نے ایس ٹی وی فنڈ اور ایف آئی ایم پارٹنرز کی قیادت میں 188 ملین سعودی ریال کی سرمایہ کاری کی جو کہ نسدیک سٹاک ایکسچینج میں درج متحدہ عرب امارات کی ایک خصوصی مقصد کے حصول کی کمپنی ہے۔

شیئر: