تمام تعلیمی اداروں میں یوم تاسیس منایا جائے گا
’یوم تاسیس میں طلبہ کو اس دن کی اہمیت، اس کی تاریخی اور ثقافتی وقعت سے متعارف کرایا جائے‘ (فوٹو: ٹوئٹر)
وزیر تعلیم ڈاکٹر حمد بن محمد آل الشیخ نے تمام تعلیمی اداروں کو 22 فروری کو یوم تاسیس منانے کی ہدایت کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’یوم تاسیس میں طلبہ کو اس دن کی اہمیت، اس کی تاریخی اور ثقافتی وقعت کے علاوہ اپنی قیادت سے متعارف کرایا جائے‘۔
وزیر تعلیم نے تمام تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ ’یوم تاسیس کی روح کے مطابق اس دن کو منایا جائے گا تاکہ طلبہ کو اولین سعودی ریاست اور اس کے بانی امام محمد بن سعود اور دیگر قیادتوں سے آگاہ کیا جائے گا‘۔