غیر قانونی خواتین کو ٹرانسپورٹ فراہم کرنے پر دو تارکین گرفتار
’احد المسارحہ پولیس نے ایک مشکوک گاڑی کو روکا تھا اور اس میں سوار افراد کی تفتیش کی تھی‘ (فوٹو: ٹوئٹر)
جازان پولیس نے تین درانداز یمنی خواتین کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے پر پاکستانی اور یمنی تارک کو گرفتار کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق جازان ریجن پولیس نے کہا ہے کہ ’مذکورہ افراد کو احد المسارحہ میں گرفتار کیا گیا ہے۔‘
پولیس نے کہا ہے کہ ’احد المسارحہ پولیس نے ایک مشکوک گاڑی کو روکا تھا اور اس میں سوار افراد کی تفتیش کی تھی۔‘
’معلوم ہوا کہ گاڑی کا ڈرائیور پاکستانی ہے جبکہ اس کا ساتھی یمنی ہے، دونوں کے پاس اقامے ہیں مگر ان کے ساتھ تین خواتین سوار ہیں جو سعودی عرب کی سرحد عبور کرکے ملک میں غیر قانونی طریقے سے داخل ہوئی ہیں۔‘
پولیس نے کہا ہے کہ ’ڈرائیور اور اس کے ساتھی کو غیر قانونی تارکین کو سہولت فراہم کرنے پر 15 سال تک قید اور 10 لاکھ ریال تک جرمانہ ہوسکتا ہے۔‘