Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ضرورت مند افغان خاندانوں کے لیے سعودی عرب کی امداد

زابل صوبے میں 5 ٹن سے زیادہ امدادی سامان تقسیم کیا گیا ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی  خدمات افغانستان میں انتہائی ضرورت مند خاندانوں کو کھانے پینے کی اشیا اور امدادی سامان فراہم کرنے کے لیے کام کررہا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان مرکز نے افغانستان کے زابل صوبے میں 5 ٹن 400 کلو گرام امدادی سامان تقسیم کیا ہے۔

امدادی سامان سے 600 خاندانوں کو فائدہ پہنچا ہے( فوٹو ایس پی اے)

ان میں 1200 کمبل اور گرم ملبوسات کے  600 بیگ شامل ہیں۔ اس سے 600 خاندانوں کو فائدہ پہنچا ہے۔
سعودی عرب افغان بھائیوں کی مدد کے لیے ان دنوں امدادی بری پل قائم کیے ہوئے ہے۔
اس سے قبل فضائی راستے سے ہنگامی بنیادوں پر کھانے پینے کی اشیا اور امدادی سامان پہنچائی گئی ہیں۔

شیئر: