اردن اور یمن میں بھی امدادی اشیا تقسیم کی گئی ہیں۔ فوٹو؛ ایس پی اے
شاہ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے افغانستان، اردن اور یمن میں ضرورتمندوں میں امدادی اشیاکی تقسیم کرنے کاسلسلہ جاری ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق شاہ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے اردن کی متعدد کمشنریوں میں 3 ہزار 640 خاندانوں میں امدادی اشیا پر مشتمل پیکٹس تقسیم کیے گئے جن میں 7 ہزار 280 کمبل اور گرم کپڑے وغیرہ شامل تھے۔
امدادی اشیا اردن میں مقیم شامی اور فلسطینی پناہ گزینوں میں تقسیم کیے گئے تاکہ موسم سرما کی شدت میں ان کی دشواریوں کا ازالہ کیاجاسکے۔
دوسری جانب امدادی مرکز نے یمن کے علاقے مارب میں 7 ہزار 37 افراد میں امدادی اشیا تقسیم کی ہیں۔
امدادی اشیا کی تقسیم مہم کے تحت افغانستان درالحکومت کابل میں ضرورت مند خاندانوں میں 9 ٹن 900 کلوگرام وزن کی امدادی اشیا جن میں 150غذائی پیکٹس شامل تھے تقسیم کیے گئے۔
تقسیم کیے جانے والے غذائی پیکٹس میں 300 آٹے کی بوریاں و دیگر اجناس کے علاوہ 150 کمبل اور موسم سرما میں استعمال ہونے والی مختلف اشیا پرمشتمل 150 پیکٹس تقسیم کیے گئے۔