Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایکسپو 2030 کی میزبانی، جبوتی اور زمبیا نے سعودی عرب کی حمایت کردی

شہزادہ فیصل بن فرحان نے بدھ کو زمبیا کے ہم منصب سے رابطہ کیا ہے( فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے بدھ کو زمبیا کے وزیر خارجہ وعالمی تعاون سٹینلی کاکوبو سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق زمبیا کے وزیر خارجہ نے ریاض میں ایکسپو 2030 کی میزبانی سے متعلق سعودی عرب کی درخواست کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ زمبیا کی حکومت مملکت کی درخواست کی تائید کرتی ہے۔ 
ٹیلی فونک رابطے کے دوران زمبیا اور سعودی عرب کے مفادات اور دونوں دوست ملکوں کے دوطرفہ تعلقات اور انہیں فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔  
علاوہ ازیں باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی اہم حالات اورمسائل کے حل کے لیے کی جانے والی دوطرفہ کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
علاوہ ازیں جیبوتی نے بھی ایکسپو ریاض 2030 سے متعلق سعودی درخواست کی حمایت کی ہے۔
جیبوتی کی وزارت خارجہ نے سعودی سفارتخانے کو سعودی درخواست کی حمایت  سے متعلق تحریری طور پر آگاہ کیا ہے۔
سعودی سفیر فیصل بن سلطان القبانی نے سعودی درخواست کی حمایت پر جیبوتی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے  کہا کہ یہ دونوں ملکوں کے برادرانہ گہرے تعلقات کی علامت ہے۔
 

شیئر: