Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا کے نئے کیسز میں کمی، صحت یاب ہونے والے زیادہ

متاثرین کی تعداد 8 لاکھ 62 ہزار514 تک پہنچ گئی ہے(فوٹو وام)
متحدہ عرب امارات میں کورونا کے نئے کیسز مسلسل کم ہو رہے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران دو ہزارسے کم کیسز سامنے آئے ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق بدھ کو گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 4 لاکھ 77 ہزار 945 ٹیسٹ کیے گئے۔ ایک ہزار 538 نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے۔
امارات کے سرکاری خبر رساں ادارے ’وام‘ نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ’ نئے کیسز کے بعد متاثرین کی کل تعداد 8 لاکھ 62 ہزار514 تک پہنچ گئی ہے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار457 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر7 لاکھ 91 ہزار 318 ہوگئی ہے۔‘
’زیرعلاج مریضوں میں سے مزید 4 چل بسے، مرنے والوں کی کل تعداد دو ہزار 273 ہوگئی ہے‘۔
علاوہ ازیں وزارت صحت نے بیان میں کہا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا ویکسین کی مزید 24 ہزار 798 خوراکیں دی گئی ہیں۔ اب تک 2 کروڑ 37 لاکھ 80 ہزار828 خوراکیں دی جاچکی ہیں۔‘

شیئر: