سعودی عرب میں کورونا کے 3 ہزار 330 مریضوں کا اندراج
’دو مریض ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 1069 کی حالت نازک ہے‘ (فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی عرب میں آج منگل کو کورونا کے 3330 مریضوں کا اندراج ہوا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’دو مریض ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 1069 کی حالت نازک ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’گزشتہ 24 گھنٹوں میں شفایابی حاصل کرنے والے مریضوں کی تعداد 3464 ہے‘۔
’کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 715974 ہے جبکہ شفایابی حاصل کرنے والوں کی کل تعداد 674244 ہوگئی ہے‘۔
’کورونا کے باعث اب تک ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 8959 ہے‘۔