Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹوئنکل کھنہ کی فلی دنیا میں واپسی

ممبئی...بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار کی اہلیہ اوراداکارہ ٹوئنکل کھنہ فلمی دنیا میں پوری آب و تاب کے ساتھ واپس آنا چاہتی ہیں۔ یوں تو وہ اپنے بینر تلے بن رہی فلم پیڈ مین لے کر آنے والی ہیں۔ اس فلم میں اکشے کمار اور اداکارہ سونم کپور اہم کردار میں ہیں۔ اس فلم کے ذریعے وہ فلمسازی کے میدان میں قدم رکھ رہی ہیں لیکن وہ خود بھی پردہ سیمیں پر واپسی کی خواہاں ہیں۔ اسکے چاہتی ہیں کہ کرن جوہر مائی نیم از خان کا سیکوئل بنائیں۔ ٹوئنکل ایک موبائل فون کے اشتہار میں بھی نظر آرہی ہیں، جسے انہوں نے اپنے ٹوئٹر پر بھی شیئر کیا ہے۔ اس اشتہار میں ٹوئنکل کو سراہتے ہوئے کرن نے کہا آپ نے زبردست کام کیا ہے۔ کیمرے کے سامنے اب آپ لاجواب نظر آرہی ہیں ۔ اس تعریف سے جوش میں آکر ٹوئنکل نے کرن کو جواب دیا،جب آپ اتنا متاثر ہو ہی گئے ہیں تو کیا میں آپ کو مائی نیم از خان کا سیکوئل بنانے کا مشورہ دے سکتی ہوں۔دو حروف شامل کر دیجئے اور یہ ’مائی نیم از کھنہ ‘ہو جائے گا۔ کرن نے بھی ٹوئنکل کو جواب میںنہ بولتے ہوئے کہا تم نے میرا سب سے پہلا آفر ٹھکرا دیا تھا۔ واضح رہے کہ جب کرن بطور ڈائریکٹر فلم’کچھ کچھ ہوتا ہے‘سے ڈیبو کررہے تھے تو انہوں نے رانی مکھرجی والا رول ٹوئنکل کو دینا چاہا تھا لیکن اس وقت انہوں نے وہ رول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔
 

 

شیئر: