روزانہ تعداد میں کمی، کورونا کے 2866 مریضوں کا اندراج
جمعرات 10 فروری 2022 12:15
’24 گھنٹوں کے دوران 3379 مریض شفایاب ہوئے ہیں‘ (فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی وزارت صحت نے آج جمعرات کو کورونا کے 2866 مریضوں کی تصدیق کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ دنوں کے مقابلے میں آج کی تعداد میں واضح کمی ہے۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’24 گھنٹوں کے دوران 3379 مریض شفایاب ہوئے ہیں‘۔
وزارت نے بتایا ہے کہ ’تین مریض ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 1052 کی حالت نازک ہے‘۔
’کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 722002 ہے، شفایابی حاصل کرنے والوں کی کل تعداد 681711 ہے جبکہ ہلاک شدگان 8965 ہوگئے ہیں‘۔