پٹرول پمپ میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا
جمعرات 10 فروری 2022 10:33
’پٹرول پمپ میں آتشزدگی کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا‘ ( فوٹو: سبق)
الاحسا شہر میں واقع پٹرول پمپ میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ ’آتشزدگی کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’الاحسا شہر کے العزیزیہ محلے میں واقع پٹرول پمپ میں آگ لگنے کی اطلاع ملی تھی‘۔
’شہری دفاع ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور آگ کو محدود کرنے میں کامیاب ہوگئیں‘۔
’بعد ازاں ریکارڈ وقت میں آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ آتشزدگی کے اسباب معلوم کئے جارہے ہیں‘۔