سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں مطلع غبار آلود
جمعرات 10 فروری 2022 9:57
’مشرقی ریجن کا مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے جہاں کہیں کہیں ہلکی بارش کا امکان ہے‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں آج مطلع غبار آلود ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’شمالی حدود ریجن، الجوف، قصیم اور ریاض میں حد نگاہ متاثر رہے گی‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’مشرقی ریجن کا مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے جہاں کہیں کہیں ہلکی بارش کا امکان ہے‘۔
ادھر مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے متعلق محکمے پیشگوئی کی ہے کہ ’گرج چمک کے ساتھ بادل جمع ہونے کا امکان ہے جہاں بالائی علاقوں میں ممکنہ طور پر بارش ہوگی‘۔
’مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے بعض علاقوں میں رات کے آخری پہر اور فجر کے وقت دھند رہے گی‘۔