Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دورہ ویسٹ انڈیز،پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان

  لاہور...دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔ احمد شہزاد کی واپسی ہوئی ہے۔ نئے چہروں کو بھی ٹیم میں جگہ دی گئی۔ مصباح الحق کپتان اور سرفراز احمد نائب کپتان ہونگے۔16 رکنی اسکواڈ میں احمدشہزاد،اظہر علی،شان مسعود ،بابر اعظم ،یونس خان ،اسد شفیق،عثمان صلاح الدین، یاسر شاہ ، محمد اصغر ،حسن علی،شاداب خان، محمد عامر،وہاب ریاض اورمحمد عباس شامل ہیں۔ پی سی بی کے اعلا میے کے مطابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کوچ مکی آرتھر اور کپتان مصباح الحق سے مشاورت کے بعد ٹیم کا اعلان کیا۔ پی ایس ایل میں شاندار کارکردگی پر شاداب خان کو اسکواڈ میں جگہ ملی ۔ عثمان صلاح الدین، محمد اصغر اور محمد عباس بھی پہلی مرتبہ ٹیسٹ ٹیم کا حصہ بنے ہیں۔ اس موقع پر انضمام الحق نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کی کنڈ یشنز اور کھلاڑیوں کی حالیہ کارکردگی کی بنیاد پر ٹیم کا انتخاب کیا۔ اسکواڈ نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کا بہترین امتزاج ہے۔ 

 

شیئر: