Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قیلولہ: کچھ دیر کے لیے سونے کے فوائد اور شخصیت پر مثبت اثرات

جو لوگ تھوڑی دیر کے لیے قیلولہ کرتے ہیں وہ پیچیدہ پرابلمز کو آسانی سے حل کر لیتے ہیں۔ (فوٹو: گوگل)
جب آپ کسی الجھن کا شکار ہوتے ہیں اور اسے سلجھا نہیں پا رہے ہوتے تو یہ وقت دماغ کے لیے بہت کٹھن ہوتا ہے۔
جب کسی پرابلم کا جواب نہ مل رہا ہو تو یہ بہت اکتا دینے والا عمل ہوتا ہے کیونکہ آپ کے دماغ میں جواب تو آ رہا ہوتا ہے لیکن آپ اسے ٹھیک طرح سے جوڑ نہیں پاتے۔
اس سب کا حل یہ ہے کہ تھوڑی دیر کے لیے سب کام چھوڑ دیں اور قیلولہ کر لیں۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق جرنل آف سلیپ ریسرچ میں اس بات پر تحقیق کی گئی ہے کہ کیسے نیند ہماری الجھنوں کو سلجھا سکتی ہے۔
آر ای ایم یعنی ریپڈ آئی موومنٹ نیند کا وہ حصہ ہے جس سے ہماری شخصیات پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
ریسرچرز کو معلوم ہوا ہے کہ جو لوگ تھوڑی دیر کے لیے قیلولہ کرتے ہیں وہ پیچیدہ پرابلمز کو آسانی سے حل کر لیتے ہیں۔
آر ای ایم نیند کا وہ مرحلہ یا حصہ ہے جہاں ہمیں واضح خواب نظر آتے ہیں۔
یہ نیند کا وہ حصہ ہے جب نیند میں ہمارا دماغ سب سے زیادہ ایکٹیو ہوتا ہے جس سے وہ چیزوں کو دوبارہ سے ترتیب دیتا ہے اور اپنے اندر پہلے سے موجود معلومات کے ساتھ اُن چیزوں کو جوڑتا ہے۔
تو جب ہم قیلولہ کر کے اٹھتے ہیں تو ہم زیادہ تروتازہ محسوس کرتے ہیں اور ہم اُس پرابلم کو نئے زاویے سے دیکھتے ہیں۔
اس سارے سلسلے میں یاداشت بھی ایک اہم کردار ادا کرتی ہے۔

پرابلمز سولونگ کے لیے یاداشت کے بجائے آرام زیادہ ضروری ہے۔ (فوٹو: فری پِک)

جتنی اچھی یاداشت ہوگی دماغ اتنی ہی اچھی طرح سے مسئلے کا حل بتائے گا لیکن اس تحقیق میں یہ بات سامنے نہیں آئی۔
اس تحقیق میں 58 افراد پر تجربہ کیا گیا جن کی عمر 18 سے 19 سال کے درمیان تھی۔
ان 58 افراد کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا۔ ایک گروپ وہ تھا جو جاگتا رہتا تھا اور دوسرے گروپ میں شامل افراد قیلولہ کرتے تھے۔
تجربے کے آغاز میں دونوں گروپوں کو آٹھ پرابلمز حل کرنے کے لیے دیے گئے جنہیں تین منٹوں میں حل کرنا تھا۔
پرابلمز کو حل کرنے کے بعد انہیں پرابلمز ٹھیک طریقے سے حل کرنا بتایا گیا تاکہ دونوں گروپوں کو یاد رہے سکے۔
اسی طرح دوسرے تجربے میں بھی آٹھ پرابلمز دیے گئے۔ یہ ٹارگٹ پرابلمز تھے جنہیں دو گھنٹے قیلولہ کرنے والے گروپ نے زیادہ حل کیا۔
لہٰذا یہاں سے یہ بات ثابت ہوئی کہ پرابلمز سولونگ کے لیے یاداشت کے بجائے آرام زیادہ ضروری ہے۔

 

شیئر: