Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باحہ میں یمنی درانداز کی مدد پر سعودی شہری گرفتار 

یمنی کے پاس سے جعلی اقامہ بھی برآمد ہوا ہے(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں باحہ پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ’ پولیس نے سعودی شہری کو سرحدی امن قانون کی خلاف ورزی کرنے والے یمنی کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے پر گرفتار کیا ہے‘۔  
الوطن اخبار کے مطابق پولیس ترجمان نے بتایا کہ’ یمنی درانداز اور اس کے سہولت کار سعودی کو ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔ یمنی کے پاس سے جعلی اقامہ بھی برآمد ہوا ہے‘۔ 
پولیس ترجمان نے بیان میں کہا کہ ’جو شخص بھی مملکت کے سرحدی امن قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ٹرانسپورٹ، رہائش اور پناہ کی سہولت فراہم کرے گا اسے 15 برس تک قید، دس لاکھ ریال تک جرمانے کی سزا ہوگی‘۔
 سفر میں استعمال ہونے والی گاڑی اور رہائش کے لیے استعمال ہونے والے گھر اور پناہ گاہ کو ضبط کرنے کے ساتھ سہولت کار کی تشہیر بھی ہوگی۔  
پولیس ترجمان نے کہا کہ ’دراندازوں کی کسی بھی شکل میں مدد بڑا جرم ہے اور اس پر گرفتاری ہوگی۔ تمام سعودیوں اور مقیم غیرملکیوں سے اپیل ہے کہ اگر ان کے علم میں غیر قانونی تارکین کی مدد کا کوئی واقعہ آئے تو وہ مطلع کریں‘۔  
 

شیئر: