Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دراندازوں کو ٹرانسپورٹ فراہم کرنے پر سعودی شہری گرفتار

گرفتارہونے والے17 دراندازوں میں یمنی، ایتھوپین اور صومالی شامل ہیں (فوٹو، ٹوئٹر)
عسیر ریجن کے پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کرکے مملکت میں داخل ہونے والے 17 غیرملکیوں کوحراست میں لے لیا گیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ریجنل پولیس ترجمان نے مزید بتایا کہ دراندازوں کونقل وحمل کی سہولت فراہم کرنے کے الزام میں ایک سعودی شہری کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
دراندازوں میں یمنی، صومالی اور ایتھوپین باشندے شامل ہیں جومملکت کی سرحد غیرقانونی طورپرعبور کر کے سعودی عرب میں داخل ہوئے تھے۔
گرفتار کیے جانے والے تمام دراندازوں کومتعلقہ ادارے کے حوالے کر دیا گیا جہاں ان کے بارے میں تفتیش مکمل کرنے کے بعد انہیں ڈیپوٹیشن سینٹرمیں بھیجا جائے گا۔
ریجنل پولیس ترجمان کامزید کہنا تھا کہ غیرقانونی طورپر مملکت کی سرحد عبور کر کے آنے والے کسی بھی غیرملکی کو پناہ دینا یا انہیں نقل وحمل کی سہولت فراہم کرنا سنگین قانونی جرم میں ہے۔
قانون کے مطابق دراندازوں کوپناہ یا نقل وحمل کی سہولت فراہم کرنے والے کو 15 برس تک قید اور10لاکھ ریال جرمانے کی سزا دی جاتی ہے علاوہ ازیں اس گاڑی کو بھی بحق سرکارضبط کرلیا جاتا ہے جوانہیں منتقل کرنےکے لیےاستعمال کی گئی ہو۔
وہ مکان جس میں دراندازوں کو ٹھہرایا جائے وہ بھی قانونی طور پر بحق سرکار ضبط کر لیا جاتا ہے۔
واضح رہےغیرقانونی طورپرسعودی عرب کی سرحدعبورکرکے مملکت میں داخل ہونےوالوں کو پناہ دینا سنگین جرائم میں شمارکیا جاتا ہے جس پر قید اور جرمانے کی سزا دی جاتی ہے۔

شیئر: