جازان: دراندازوں کو ٹرانسپورٹ فراہم کرنے والا گرفتار
غیرقانونی طورپراانے والے 3 افراد کو متعلقہ ادارے کے حوالے کردیاگیا(فوٹو، ٹوئٹر)
جازان پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ سرحدی امن قانون کی خلاف ورزی کرنے والے تین افراد کو اپنی گاڑی سے سفر کی سہولت فراہم کرنے پرالعیدابی پولیس نے سعودی شہری کو گرفتار کرلیا۔
ایس پی اے کے مطابق پولیس ترجمان نے بتایا کہ سرحدی امن قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کا تعلق ایتھوپیا سے ہے۔ انہیں ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔
پولیس ترجمان نے توجہ دلائی کہ جو شخص بھی مملکت کے سرحدی امن قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو دراندازی میں سہولت دے گا یا انہیں اندرون مملکت سفر کی سہولت فراہم کرے یا انہیں پناہ گاہ مہیا کرے گا یا کسی بھی طرح سے کوئی مدد فراہم کرے گا اسے 15 برس تک قید اور 10 لاکھ ریال تک جرمانے کی سزا ہوگی۔
سفر میں استعمال ہونے والی گاڑی اور رہائش میں استعمال ہونے والے مکان کو ضبط کرلیا جائے گا۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ یہ قابل سزا بڑے جرائم میں سے ایک ہے۔
پولیس ترجمان نے سب لوگوں سے اپیل کی کہ ان کے علم میں سرحدی امن، ملازمت اور اقامہ قوانین کی خلاف ورزی آئے تو اس کی بابت مکہ مکرمہ اور ریاض ریجنوں میں 911 اور مملکت کے دیگر علاقوں میں 999 اور 996 پر رپورٹ کریں۔