Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگنا رناوت کن سیاستدانوں اور اداکاروں کو ’لاک اپ‘ میں بند کرنا چاہتی ہیں؟

کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ بے جے پی کے رہنما امیت شاہ نے ہمیشہ ان کی مدد کی ہے۔ (تصویر: کنگنا/فیس بک)
انڈین اداکارہ کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ اگر انہیں موقع ملا تو وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما امیت شاہ کو ’لاک اپ‘ میں ڈال دیں گی۔
انڈین چینل ’اے بی پی‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران ان سے پوچھا گیا کہ اگر انہیں کسی مرد سیاستدان کو ’لاک اپ‘ میں بند کرنے کا موقع ملے تو وہ کسے بند کریں گی؟
اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کنگنا کا کہنا تھا کہ ’میں بہت عزت کرتی ہوں ان کی، میں نے جب بھی ان سے مدد مانگی ہے وہ میری مدد کے لیے آئے ہیں اور اس وقت بھی میں ان ہی کا نام لے سکتی ہوں امیت شاہ جی۔‘
امیت شاہ وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت میں وزیرداخلہ کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
واضح رہے ’لاک اپ‘ کنگنا رناوت کے نئے رئیلٹی ٹی وی شو کا نام ہے جو انڈیا کی ایک ویڈیو سٹریمنگ ویب سائٹ پر نشر کیا جائے گا۔
خاتون سیاستدان کو اپنے ’لاک اپ‘ میں ڈالنے کے سوال پر کنگنا نے جواب دیا کہ وہ اپنے ’لاک اپ‘ میں اپنی دوست سمرتی ایرانی کو رکھیں گی۔
’ہماری دوست ہیں جو سمرتی جی، ان ہی کے ساتھ ہم ایسی گستاخی کرسکتے ہیں اور تو کسی کے ساتھ نہیں کرسکتے۔ میں نے ابھی بھی کہا تھا کہ مسٹر بچن، عامر خان جی اور سمرتی جی میرے پسندیدہ کنٹسٹنٹ ہوں گے میرے لاک اپ میں اگر میری وش لسٹ آپ کو چاہیے تو۔‘
واضح رہے سمرتی ایرانی پی جے پی کی رہنما ہیں اور ماضی میں انڈین ڈراموں میں بھی کام کرچکی ہیں۔ انڈین ڈرامے ’ساس بھی کبھی بہو تھی‘ میں انہوں نے ’تلسی‘ کا کردار ادا کیا تھا جو انڈیا اور پاکستان میں خاصا مقبول تھا۔

شیئر: