لندن..... بلڈ ٹیسٹ کا نتیجہ سامنے آنے میں 12سے 18منٹ کا وقت لگتا ہے مگر اب برطانوی سائنسدانوں نے ایک ایسا طریقہ دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے جس میں اس سے بھی کم وقت میں نتائج سامنے آسکتے ہیں اور نتائج جلد سامنے آنے کی وجہ سے ان مریضوں کو بطور خاص فائدہ پہنچ سکتا ہے جو امراض قلب میں مبتلا ہوتے ہیں اور جن پر دل کا دورہ پڑچکا ہوتا ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق برطانیہ میں 10لاکھ سے زیادہ افراد سینے میں تکلیف کی شکایت لیکر اسپتال آتے ہیں جبکہ ایک لاکھ88ہزار افراد ایسے ہوتے ہیں جن پر دل کا دورہ پڑ چکا ہوتا ہے۔اطلاعات کے مطابق نیا طریقہ 5سے 10منٹ کے دوران رزلٹ دے سکتا ہے جس میں ڈاکٹروں کے ساتھ مریض کو بھی فائدہ پہنچے گا۔ کنگز کالج لندن کے ماہر امراض قلب ڈاکٹر ٹام کلیئر کاکہناہے کہ دل کے دورے کے مریضوں کا بلڈ ٹیسٹ ہم اسپتال کے دروازوں پر کھڑے کھڑے بھی لے سکتے ہیں۔