Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ منورہ میں یورپ کے لیے ’ویزہ سینٹر‘ کا افتتاح

برطانیہ ، فرانس اور یونان کے لیے ویزہ حاصل کیاجاسکے گا(فوٹو، ٹوئٹر)
مدینہ منورہ میں ’ویزہ سینٹر‘ کا افتتاح کردیا گیاہے۔ ویزے سینٹر کے قیام سے ریجن میں مقیم سعودی شہری اورغیر ملکیوں کو مختلف ممالک کے ویزے حاصل حاصل کرنے میں سہولت ہوگی۔
اخبار 24 کے مطابق مدینہ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے چیئرمین منیربن سعد نے ویزہ سینٹرکا افتتاح کیا اس موقع پرانہوں نے ’وی ایف ایس گلوبل‘ کمپنی کے ساتھ کیے گئے معاہدے پربھی دستخط کیے۔
ویزہ سینٹرکے قیام کا مقصد محتلف ممالک جن میں برطانیہ، یونا اورفرانس کے لیے ویزہ حاصل کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے جبکہ ریجن میں مقیم بھارت، فلیپائن اور سری لنکن شہریوں کے پاسپورٹ کی تجدید و اجرا کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔

مدینہ چیمبرآف کامرس کے چیئرمین نے سینٹر کا افتتاح کیا(فوٹو، ٹوئٹر)

مذکورہ ویزہ سینٹرمیں تینوں یورپی ممالک کے لیے ویزے درخواستیں وصول کرکے انہیں مطلوبہ ممالک کے سفارتخانے ارسال کیاجائے گا جہاں سے ویزہ لگانے کی کارروائی مکمل کی جائے گی۔
بھارت ، فلیپائن اور سری لنکن شہریوں کی سہولت کے لیے انکے پاسپورٹ کی تجدید واجرا کی درخواستیں بھی سینٹرل ویزہ سینٹرمیں وصول کی جائیں گی۔

شیئر: