چیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے لندن میں علاج کے لیے قیام پذیر مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار کو ویڈیو لنک پر حلف لینے سے انکار کر دیا ہے۔
منگل کو چیئرمین سینیٹ نے اسحاق ڈار کی جانب سے لکھے گئے خط کے جواب میں آگاہ کیا ہے کہ ’آئین اور سینیٹ کے قواعد کے تحت منتخب رکن کو ایوان کے سامنے حلف اٹھانا ہوتا ہے۔
خط کے مطابق ’منتخب رکن سے ورچوئل حلف نہیں لیا جا سکتا اور نہ ہی کسی کو نمائندہ مقرر کرکے حلف ممکن ہے۔ قواعد کے تحت منتخب رکن کو ایوان میں رجسٹر پر دستخط کرنا ہوتے ہیں۔‘
چیئرمین سینیٹ کا کہنا ہے کہ سینیٹ پارلیمنٹ کا حصہ ہے اور اپنے قواعد کے تحت چلتا ہے۔ کسی ہائی کمشنر کو سینیٹ کا متبادل نہیں بنایا جا سکتا۔ آئین کے آرٹیکل 255کا سینیٹ حلف برداری پر اطلاق نہیں ہوتا۔‘
چیئرمین سینیٹ نے اپنے خط میں آئین کے آرٹیکل 65 ، سینیٹ قواعد 6 اور 7 اور آئین کے آرٹیکل 255 کو بطور پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’آئین اور قواعد کی روشنی میں ورچوئل حلف برداری کی درخواست پر عمل در آمد ممکن نہیں اس لیے انکار کیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں
-
اسحاق ڈار کی بطور سینیٹر نااہلی کے لیے دائر درخواست خارجNode ID: 628841
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی اسحاق ڈار کا گھر نیلام کرنے کی اجازتNode ID: 640366
-
برطانیہ میں زیرِعلاج ہوں، ویڈیو لنک پر حلف لیا جائے: اسحاق ڈارNode ID: 643331