Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

10ہزار فٹ کی بلندی تک پرواز کرنیوالا ہوور بورڈ

پیرس۔۔۔۔فرانس کے ایک سائنسداں نے ایساہووربورڈ تیار کیا ہے جو93میل فی گھنٹہ (150کلومیٹر فی گھنٹہ) کی رفتار سے پرواز کرسکتا ہے۔ یہ ہووربورڈ 10ہزار فٹ (3048میٹر ) تک اڑسکتا ہے۔یہ بلندی نیویارک کی امپائر اسٹیٹ بلڈنگ سے 7گنا زیادہ ہے۔ اسے تیار کرنیوالے فرنکی زپاٹا نے ہووربورڈکو اڑانے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم اس پر 2016سے کام کررہے تھے تاکہ انسان کے اڑنے کا خواب پورا ہوسکے۔ ہم نے جو ہوور بورڈ تیار کیا ہے اس پر مزید تجربات کئے جائیںگے۔ 27سالہ زباٹا نے اپنے ہوور بورڈپر فرنچ اٹلانٹک کے ساحلی شہر پر 2252میٹر تک پرواز کی۔وہ 50میٹر بلندی تک پہنچے جہاں وہ تقریباً7میٹر تک پرواز کا لطف لیتے رہے۔زپاٹا اس سے پہلے واٹر جیٹ پیک کے ذریعے سمندر میں بلند ہوکر اڑنے کا مظاہرہ کرچکے ہیں۔یہ ہووربورڈ فی الحال امریکہ اور برطانیہ میں فروخت نہیں کیا جارہا ہے اور یہ بھی نہیں معلوم کہ اس کی قیمت کیا ہوگی۔اس سے پہلے جو ہوورکرافٹ بنائے گئے وہ مارکیٹ میں 2675ڈالر میں دستیاب ہیں جبکہ امریکہ اور برطانیہ میں قائم مختلف مراکز سے انہیں کرائے پر بھی حاصل کیا جاسکتا ہے۔

شیئر: