Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لبنان سے نشہ آور گولیاں سعودی عرب سمگل کرنے کی پھر کوشش

گاڑی کی تلاشی لی گئی جس سے نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں(فوٹو عاجل)
لبنانی سیکیورٹی فورسز نے 7 لاکھ نشہ آور گولیوں کی سعودی عرب سمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق لبنانی حکام نے بتایا کہ ایک گروہ بری راستے سے بڑی تعداد میں نشہ آور گولیاں مملکت سمگل کرنے کی کوشش میں تھا۔
ایک شامی جو لبنان سے باہر مقیم ہے اس میں ملوث تھا۔ ملائیشیا میں ضبط کی جانے والی نشہ آور گولیوں کے کیس میں زیر حراست شخص کا بھائی ہے۔ 
لبنانی حکام  کے مطابق دس روز قبل ملک کے مشرقی علاقے وادی البقاع سے ایک لبنانی کو گرفتار کیا گیا۔ اس پر سیکیورٹی فورسز کی نظر تھی۔ گاڑی کی تلاشی لی گئی جس سے نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں۔

شیئر: