Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلیوں کو کھانا ڈالنا سیکیورٹی رسک قرار

لندن۔۔۔۔شمالی آئر لینڈ میں ایک سرکاری عمارت کے سامنے بلیوں کو پچھلے 30برس سے گوشت ڈالنے والی76سالہ پینشنر کو ایسا کرنے سے روک دیا گیا۔حکام نے کہا کہ یہ بلفاسٹ کی پارلیمنٹ کی عمارت کیلئے خطرہ ہے۔پینشنر،بلیوں کو گوشت کے علاوہ جنجراور دیگر خوراک بھی دیتی تھی۔ حکام نے سرکاری ملازمین کی ہدایت پر اس کا داخلہ ممنوع قراردیدیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ پچھلے 30برسوں سے بلیوں کو کھانے پینے کی چیزیں ڈالا کرتی تھیں۔میں نے کوئی ناغہ نہیں کیا چاہے 2فٹ برف پڑی ہو۔ انہوں نے کہا کہ مجھے سیکیورٹی رسک قراردینا احمقانہ بات ہے۔ میں سیکیورٹی والوں کو ذمہ دار قرارنہیں دیتی۔ انہوں نے جو کہا وہ کیایہ سب اچھے لوگ ہیں اور مجھے اچھی طرح جانتے ہیں کیونکہ میں ان کیلئے برگر بھی لایا کرتی تھی۔ خاتون جن کا نام ایڈنا ہے بلیوں کو اس وقت سے خوراک ڈال رہی ہیں جب وہ خود سرکاری ملازم تھیں۔جس جگہ وہ خوراک ڈالتی ہیں وہاں شروع میں 25بلیاں رہتی تھیں۔انہوں نے کہا کہ حکام تو ان ساری بلیوں کو ہلاک کرنا چاہتے تھے لیکن ہم نے اپنی جیب سے رقم خرچ کرکے بلیوں کی خوراک لانے کا وعدہ کیا تو وہ بلیوں کو آزاد چھوڑنے پر رضامند ہوئے۔

شیئر: