Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لاہور میں جھڑپ ،10مبینہ دہشت گرد مارے گئے

لاہور... لاہور کے علاقے مناواں میں جمعہ کو رات گئے جھڑپ کے دوران 10 مبینہ دہشتگر دہلاک ہوگئے۔حکام نے دعویٰ کیا کہ ہلاک ہونے والے دہشتگرد مال روڈ دھماکے میں ملوث تھے۔سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشتگردوں میں سہولت کار انوارالحق،عبداللہ،عطاء الرحمان ، امام شاہ اورعرفان خان شامل ہیں۔ حکام نے بتایا کہ مال روڈ خود کش دھماکے کے بعد ایک سہولت کار انوار الحق کو پکڑا گیا تھا۔ پولیس اسے دھماکا خیز مواد کی برآمدگی کے لئے مناواں کے علاقے میں لے کرگئی تھی جہاں اس کے مبینہ ساتھیوں نے حملہ کردیا۔ جھڑپ کے دوران10مبینہ دہشت گرد مارے گئے۔ ان کا تعلق جماعت الاحرار سے بتایا جاتا ہے۔ پولیس نے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرنے کا دعوی بھی کیا ہے۔

 

شیئر: