عالمی دفاعی نمائش میں سعودی پویلین کے انتظامات کا معائنہ
دفاعی نمائش 6 سے 9 مارچ کو ریاض میں ہو رہی ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی معاون وزیر دفاع ڈاکٹرخالد البیاری نے پیر کوعالمی دفاعی نمائش میں سعودی پویلین کے انتظامات کا معائنہ کیا ہے۔
عالمی دفاعی نمائش شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سرپرستی میں 6 سے 9 مارچ کو ریاض میں ہو رہی ہے۔ اس میں دنیا کی معروف انٹرنیشنل کمپنیاں شرکت کریں گی۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ڈاکٹرخالد البیاری نے وزارت دفاع کے پویلین کے حتمی انتظامات، ایئر شو اور دیگر زمینی شوز کی تفصیلات معلوم کیں۔
انہیں اس موقع پرتمام ورکنگ کمیٹوں نے مفصل رپورٹ پیش کی۔
یاد رہے کہ دفاعی نمائش کا اہتمام عسکری صنعتوں کا قومی ادارہ (ایس اے ایم آئی ) کر رہا ہے۔ یہ نمائش ہر دوسال میں ایک میں منعقد ہوتی ہے۔
جنرل اتھارٹی فار ملٹری انڈسٹری ( جی اے ایم آئی) نے عالمی دفاعی نمائش کا ڈیزائن مملکت کی روایتی طرز تعمیر کی جھلک ہے۔
اسے ایک پلیٹ فارم کی طرح ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ تمام جدید ساز وسامان کی ایک جگہ نمائش کی جا سکے۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب وژن 2030 کے اہداف کی تکمیل کے لیے 50 فیصد تک عسکری مصنوعات اپنے یہاں تیار کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔
سعودی عسکری صنعتوں کی کمپنی (ایس اے ایم آئی ) اس حوالے سے کلیدی کردارادا کررہی ہے۔ عالمی نمائش میں (ایس اے ایم آئی ) کا کردار بے حد اہم ہوگا۔