Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عالمی دفاعی نمائش میں سو سعودی کمپنیوں کے پویلین ہوں گے

عالمی دفاعی نمائش مملکت میں پہلی بار منعقد ہورہی ہے(فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب آئندہ مارچ میں بین الاقوامی دفاعی نمائش کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ شاہ سلمان کی سرپرستی میں اس نمائش کا اہتمام سعودی جنرل اتھارٹی فار ملٹری انڈسٹریز کرے گی۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق بین الاقوامی دفاعی نمائش مملکت میں پہلی بار منعقد ہورہی ہے۔ 
نمائش 6 سے 9 مارچ 2022 کے دوران ریاض میں ہوگی۔ امن اور دفاع کے شعبوں میں بین الاقوامی سطح پر نشان راہ ثابت ہوگی۔
سعودی عرب کی متعلقہ وزارتیں اور ادارے نمائش کی تیاری میں شریک ہیں۔ سرکاری اور نجی سٹراٹیجک ادارے اپنے پویلین لگائیں گے۔ 
جنرل اتھارٹی فار ملٹری انڈسٹریز کے گورنر انجینیئر احمد العوھلی نے نمائش کے انعقاد کی منظوری پر قیادت کا شکریہ ادا کیا ہے۔ 
انہوں نے بتایا کہ سعودی قیادت چاہتی ہے کہ 2030 تک سعودی عرب عسکری اخراجات کا پچاس فیصد اندرون ملک خرچ کرے- 
جنرل اتھارٹی فار ملٹری انڈسٹریز کے گورنر کا کہنا تھا کہ اسلحے کی نمائش امن اور دفاع کے شعبے میں فیصلہ سازوں، ماہرین اور اسلحہ سازوں کے لیے انٹرنیشنل پلیٹ فارم کی حیثیت اختیار کرلے گی۔ 
ان کا کہنا تھا کہ نمائش 8 لاکھ مربع میٹر کے رقبے پر ہو گی۔ اس میں دفاع اور امن کے شعبے سے تعلق رکھنے والی سو سعودی کمپنیوں کے 800 سے زیادہ  اسٹال لگائے جائیں گے۔
دنیا کے مختلف ملکوں کے فوجی وفود اور اعلی عہدیدار شرکت کریں گے۔

شیئر: