Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی فضا ئیہ کے کمانڈر نے لندن میں دفاعی نمائش کا دورہ کیا

عسکری صنعتوں کی سعودی کمپنی ’سامی‘ کے پویلین کا معائنہ کیا( فوٹو ایس پی اے)
سعودی فضائی افواج کے کمانڈر مزید بن سلیمان العمرو اور وزارت دفاع  کا وفد لندن کے ایکسل سینٹر میں منعقدہ ڈیفنس اینڈ سیکیورٹی آف ملٹری انڈسٹریز( ڈی ایس ای آئی ) نمائش میں شرکت کے لیے برطانیہ پہنچا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی فضائیہ کے کمانڈر نے اسلحہ کی نمائش میں مختلف پویلینز کا دورہ کیا۔

عسکری صنعتوں کے شعبے میں سعودائزیشن کے حوالے سے بریف کیا گیا۔(فوٹو ایس پی اے)

انہوں نے سعودی عرب کی عسکری صنعتوں کے قومی ادارے اور عسکری صنعتوں کی سعودی کمپنی ’سامی‘ کے پویلین کا معائنہ کیا۔ انہیں سعودی وژن 2030 کے تحت عسکری صنعتوں کے شعبے میں ٹیکنالوجی کی سعودائزیشن کے امکانات کے حوالے سے بریف کیا گیا۔
لندن نمائش سال میں دو بار ہوتی ہے اور یہ سیکیورٹی نیز بری، بحری اور فضائی دفاعی اسلحہ کی سب سے بڑی نمائش ہے۔

سعودی فضائیہ کے کمانڈر کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام بھی کیا گیا( فوٹو ایس پی اے)

سعودی فضائیہ کے کمانڈر کے اعزاز میں سعودی سفیر شہزادہ خالد بن بندر نے ظہرانے کا اہتمام کیا جس میں برطانوی وزیر دفاع، برطانوی وزارت دفاع کے اعلی عہدیدار، وزیر دفاع کے عسکری مشیر اور برطانیہ میں متعین سعودی آرمی اتاشی بھی شریک ہوئے۔

شیئر: