Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گورنر مکہ کا جدہ تاریخیہ پروجیکٹ کا دورہ، تاریخی مقامات کی اصلاح و ترمیم پر بریفنگ

گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے جدہ میں تاریخی علاقے کی تجدید سے متعلق امیر محمد بن سلمان پروجیکٹ کا دورہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق گورنر مکہ مکرمہ کو پروجیکٹ سے متعلق مکمل بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ اس پروجیکٹ کا مقصد خطے کے معاشی ماحول کو بہتر بنانا ہے۔ تجدید کے بعد یہ علاقہ ثقافتی منصوبوں اور سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش بن جائے گا۔ 
شہزادہ خالد الفیصل نے پروجیکٹ کے متعدد ٹریک خصوصا آثار قدیمہ اور تاریخی مقامات کی اصلاح و ترمیم سے متعلق امور کا معائنہ کیا۔ انہوں نے قلعہ الشونہ کا جائزہ لیا جو جدہ کے تاریخی علاقےمیں دریافت ہوا تھا۔ یہ تاریخی مقامات میں سے ایک ہے اور چھ سو برس سے کہیں زیادہ قدیم ہے۔ 

شہزادہ خالد الفیصل نے محمد حبیب ویس اور کدوان ہاؤسز سمیت دیگرتاریخی عمارتوں کا بھی جائزہ لیا جو ڈیڑھ سو برس سے کہیں زیادہ قدیم ہیں۔
جدہ تاریخیہ کا علاقہ 600 سے زیادہ تاریخی عمارتوں، 36 تاریخی مساجد، 5 بڑے تاریخی بازاروں، راہداریوں اور قدیم میدانوں نیز اہم تاریخی شواہد والے مقامات موجود ہیں۔
ایک زمانے میں یہ علاقہ زائرین کی اہم راہ گزر ہوا کرتا تھا۔ نئے منصوبے کے تحت جدہ تاریخیہ سے پیار کرنے والوں کے لیے پرانی یادوں کو نئے انداز سے زندہ کیا جائے گا۔ آغاز اسلام سے لے کر تاحال جدہ تاریخیہ کی پہچان کو نمایاں کیا جائے گا۔ 

جدہ تاریخیہ کے منصوبے پر پندرہ برس تک کام ہوگا(فوٹو ایس پی اے)

جدہ تاریخیہ کے منصوبے پر پندرہ برس تک کام ہوگا۔ اس دوران اس کا بنیادی ڈھانچہ تبدیل کیا جائے گا۔ یہاں مختلف قسم کی سہولتیں فراہم کی جائیں گے۔ ماحولیاتی اور قدرتی ماحول برپا کیا جائے گا۔ زندگی کا معیار اچھا کیا جائے گا۔ تمدنی عناصر کو نمایاں کیا جائے گا۔  
 
جدہ تاریخیہ پروگرام کے تحت 5 کلو میٹر طویل سی فرنٹ کا انتظام ہوگا۔ یہاں سبزہ زار ہوں گے اور جدہ البلد کے پندرہ فیصد رقبے پر کھلے پارک قائم کیے جائیں گے۔ یہ ماحولیاتی اعتبار سے بھی ایک خوبصورت مقام بن جائے گا۔  

شیئر: