Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی حملوں میں 20شامی جنگی طیارے تباہ ہوئے

واشنگٹن۔۔۔۔۔امریکہ کے 2سینیئر فوجی افسروں نے کہا ہے کہ گزشتہ روز شام پر امریکی کروز میزائل حملوں میں شام کے 20جنگی جہاز تباہ ہوئے جبکہ روسی ٹی وی پر دکھائی جانیوالی فوٹیج کے مطابق 2طیارے تباہی سے بچ گئے۔ ابتدائی خبروں میں کہا گیا تھا کہ 9طیارے تباہ ہوئے۔ امریکی حکام نے کہا کہ حملے کے وقت ایئر بیس پر کوئی روسی طیارہ موجود نہیں تھا جبکہ کوئی ہیلی کاپٹر بھی تباہ نہیں ہوا۔شام نے دعویٰ کیا ہے کہ فضائی حملے میں اس کے 7فوجی ہلاک اور 9زخمی ہوئے جبکہ امریکی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کے وقت ایئر بیس پر 12سے 100فوجی موجود تھے۔کوشش کی گئی تھی کہ فوجیوں کی بیرکوںکو نشانہ نہ بنایا جائے۔ادھر شام کی خبررساں ایجنسی نے دعویٰ کیا کہ حملے میں 4بچوں سمیت 9شہری ہلاک ہوئے تھے۔ امریکہ نے کہا کہ اس کا صرف ایک میزائل ہدف پر پہنچنے میں ناکام رہاجبکہ روس نے جوابی دعویٰ کیا کہ 59کروز میزائلوں میں صرف 23ایئر بیس تک پہنچ سکے۔امریکہ کا کہنا ہے کہ یہ اڈہ کیمیائی اسلحہ رکھنے کیلئے استعمال ہوتا تھا اور یہیں سے زہریلی گیس استعمال کی گئی تھی جس کے نتیجے میں پچھلے دنوں 80شہری ہلاک ہوئے تھے۔

شیئر: