Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سونے کی نئی فی تولہ اور دس گرام قیمت کیا رہی؟

چاندی کی قیمت سابقہ سطح پر برقرار رہی ہے (فائل فوٹو: پکسابے)
سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں گزشتہ کئی روز سے جاری اضافے کا رجحان برقرار رہے۔
جمعرات کو گولڈ مارکیٹ سے متعلق جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 50 روپے اضافے کے بعد 128850 روپے رہی۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق فی دس گرام سونے کی قیمت 43 روپے اضافے کے بعد 110468 روپے رہی۔
انٹرنیشنل مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں سات ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 1935 ڈالر رہی۔
تین مارچ کو چاندی کی فی تولہ قیمت بغیر کسی تبدیلی کے سابقہ سطح پر برقرار رہی ہے۔
گزشتہ روز فی تولہ چاندی کی قیمت 1480 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 1268.86 روپے تھی۔

شیئر: