دمشق۔۔۔۔شام کے فوجی ذریعے نے دعویٰ کیا کہ شام کو امریکی حملے کا پیشگی علم ہوچکا تھا احتیاطی تدابیر کرلی تھی۔ذریعہ نے یہ نہیں بتایا کہ اسے کس طرح علم ہوا تھا۔ ذرائع نے کہا کہ انتظامیہ نے شائرات ایئر بیس سمیت کئی فوجی اڈوں پر احتیاطی اقدامات مکمل کرلئے تھے اور متعدد جنگی جہاز دوسرے اڈوں پر پہنچا دیئے گئے تھے۔ اس کا کہنا ہے کہ حملے سے صرف چند گھنٹے پہلے ہی ہمیں اطلاع مل گئی تھی۔واضح رہے کہ امریکہ نے اس حملے سے صرف 30منٹ پہلے روس کو آگاہ کردیا تھا۔ ہوسکتا ہے روس نے اپنے اتحادی شام کو حملوں کی خبردیدی ہو تاہم تصدیق نہیں ہوسکی۔