خانیوال میں پیپلز پارٹی کے عوامی مارچ کے دوران سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری کے چہرے سے کوریج کرنے والا ڈرون کیمرا ٹکرا گیا جس سے وہ زخمی ہوگئیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے بتایا کہ ’’ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ آصفہ بھٹو کو ٹانکے لگیں گے۔‘
پنجاب کے شہر خانیوال میں جس وقت ڈرون کیمرا آصفہ بھٹو زرداری سے ٹکرایا اس وقت وہ بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ کنٹینر پر موجود تھیں۔
مزید پڑھیں
-
پاکستان پیپلز پارٹی کے عوامی مارچ کا رُوٹ پلان کیا ہے؟Node ID: 648056
-
کون سی سیاسی جماعت نئے انتخابات کے لیے تیار ہے؟Node ID: 649776
ڈرون ٹکرانے کے بعد بلاول بھٹو زرادری اور ان کا سٹاف آصفہ بھٹو کو کنٹینر کے اندر لے گیا جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد دی گئی۔
واقعے کے بعد بلاول بھٹو زرداری کے سکیورٹی سٹاف نے ڈرون آپریٹر کو تحویل میں لے لیا۔
بعد میں شرکا سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ معلوم نہیں کہ آصفہ کو ڈرون غلطی سے لگا یا جان بوجھ کر ٹکرایا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ’ڈاکٹروں نے بتایا ہے کہ انہیں ٹانکے لگیں گے تاہم آصفہ نے کہا کہ مجھے پٹی کردیں میں اوپر جاؤں گی، شہید بی بی کی بیٹی تو بہت بہادر ہے۔‘
بعد میں آصفہ بھٹو کو بلاول ہاؤس ملتان منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم نے ان کا طبی معائنہ کیا۔
رپورٹس کے مطابق آصفہ بھٹو کے ماتھے پر زخم آئے اور پانچ ٹانکے لگے۔
دوسری جانب بختاور بھٹو زرداری نے آصفہ کی آنکھوں کے پاس پٹی بندھے ہونے کی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ مسکرا رہی ہیں۔
جمعے کی رات کو ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ’آصفہ بھٹو کی صحت آہستہ آہستہ بہتر ہورہی ہے۔‘
♥️ @AseefaBZ pic.twitter.com/7qMm1YLx5d
— Bakhtawar B-Zardari (@BakhtawarBZ) March 4, 2022