Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شام کیخلاف امریکہ کی نئی پابندیاں

واشنگٹن...امریکا نے شام میں اسد رجیم پر نئی اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کردیا ۔ مجوزہ  پابندیاں انتہائی موثرہوں گی اور کسی کو بھی شامی حکو مت کے ساتھ تجارتی روابط اور لین دین سے روک دیں گی۔ فلوریڈا میں نیوز کانفرنس کے دوران وزیر خزانہ نے بتایا کہ حکومت شام میں نہتے شہریوں کے خلاف مہلک کیمیائی گیس کے استعمال کے جواب میں اسد رجیم کے خلاف اقتصادی پابندیوں کی نئی فہرست تیار کی جا رہی ہے ۔ واضح رہے کہ امریکی حکومت نے شام میں صدر بشار الاسد پر نئی اقتصادی پابندیاں ایک ایسے وقت میں عائد کرنے کی تیاری شروع کی ہے جب امریکی فوج نے شام میں سرکاری فوجی اڈے پر کروز میزائل حملے کئے ہیں ۔
 

 

شیئر: