نئی دہلی۔۔۔۔19سالہ جرمن باشندے کو لوٹ کر زخمی کردیا گیا۔اسے نئی دہلی کے اسپتال میں داخل کردیا گیا۔یہ واقعہ رات گئے پیش آیا۔بتایا جاتا ہے کہ اس نے سفر کیلئے سائیکل رکشہ لی تھی لیکن سائیکل رکشے والا سنسان علاقے میں لے گیا اور زخمی کرکے لوٹ لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ جہاں یہ واقعہ پیش آیا اس سے صرف 700میٹر دور ہی پولیس چوکی ہے۔مقامی لوگوں کی اطلاع پر ہم وہاں پہنچے تاہم ملزم کو گرفتار نہیں کرسکے۔حملہ آور نے اسے چاقو کے 6وار کئے ۔ موبائل فون اور ہندوستانی کرنسی بھی چھین لی۔ متاثرہ شخص ٹورسٹ ویزے پر 12مارچ کو آیا تھا۔وزیر خارجہ سشما سوراج نے واقعہ کی فوری رپورٹ طلب کرلی۔