Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں سماجی فاصلے کے بغیر پہلی نماز

مسجد الحرام میں پوری گنجائش کے ساتھ اور سماجی فاصلے کے بغیر آج فجر کو پہلی نماز ادا کی گئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مسجد الحرام کے مطاف، اندرونی صحنوں اور بیرونی صحنوں میں سماجی فاصلے کے سٹیکر ہٹا دیئے گئے ہیں۔
حرمین شریفین انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’وزارت داخلہ کی طرف سے سخت احتیاطی تدابیر میں نرمی کے اعلان کے بعد مسجد الحرام میں سماجی فاصلے کے تمام انتظامات ختم کردیئے گئے ہیں‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’مسجد الحرام میں اب تمام نمازوں کے لیے اجازت نامے کی ضرورت نہیں رہی‘۔
’تاہم تمام نمازیوں کو مسجد الحرام میں موجودگی کے دوران ماسک کا اہتمام کرنا ہوگا‘۔

شیئر: