Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اونٹوں کی نیلامی، چار دنوں میں 30 لاکھ کا کاروبار

’یہاں انتہائی اعلی معیار پر اونٹوں کی خرید و فروخت جاری ہے‘ (فوٹو: سبق)
قصیم ریجن کی عقلۃ الصقور کمشنری میں منعقد اونٹوں کی نیلامی میں اب تک 30 لاکھ ریال کا کاروبار ہوا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق نیلامی گزشتہ 4 دن سے جاری ہے جس میں شہریوں کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے۔
نیلامی کے منتظم اور نگران جنرل ریٹائرڈ عبد اللہ البدرانی نے کہا ہے کہ ’اونٹ پالنے اور دوڑ کے شائقین کی بڑی تعداد کی دلچسپی اس بات کی دلیل ہے کہ نیلامی انتہائی کامیاب ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’یہاں انتہائی اعلی معیار پر اونٹوں کی خرید و فروخت جاری ہے‘۔
’اونٹ پالنا اور دوڑ میں شرکت کرناہماری قومی تہذیب اور ثقافت کا حصہ ہے جس سے آج بھی لاکھوں شہری وابستہ ہیں‘۔

شیئر: