Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہفتہ وار کورونا پریس کانفرنس اب نہیں ہوگی

’ترجمان وزارت صحت  ڈاکٹر محمد العبد العالی نے اپنے لاکھوں فالورز کو خدا حافظ کہہ دیا‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
وزارت صحت نے کہا ہے کہ کورونا کے متعلق ہفتہ وار پریس کانفرنس اب نہیں ہوگی۔
عکاظ اخبار کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’ملک میں وبا کی صورتحال کنٹرول میں آگئی ہے جس کے باعث اب ہفتہ وار پریس کانفرنس کی ضرورت نہیں رہی‘۔
’کورونا کی صورتحال پر روزانہ ایک خبر جاری کی جائے گی جس کے ذریعہ تازہ ترین اعداد و شمار معلوم کئے جاسکتے ہیں‘۔
دریں اثنا ہفتہ وار پریس کانفرنس ختم ہونے کے بعد ترجمان وزارت صحت  ڈاکٹر محمد العبد العالی نے اپنے لاکھوں فالورز کو خدا حافظ کہہ دیا۔
ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے اب تک 225 پریس کانفرنسوں کا انتظام چلایا ہے جس میں وہ سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو وبا کی صورتحال سے آگاہ کرتے رہے۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’کورونا وبا سعودی عرب میں اب ماضی کا حصہ ہے۔ ترجمان وزارت صحت اب اچھی خبریں دینے کے لیے میڈیا میں آیا کریں گے‘۔
 

شیئر: