Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’اب مائنس عثمان بُزدار پر ہی بات آگے بڑھے گی:‘ ترین گروپ کا اعلان

جہانگیر ترین گروپ نے اعلان کیا ہے کہ ’اب مائنس عثمان بُزدار پر ہی بات آگے بڑھے گی۔‘
منگل کو لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ترین گروپ کے رکن اور صوبائی وزیر زراعت نعمان لنگڑیال نے کہا کہ ’ترین گروپ کا ایک ایک رکن اس بات پر متفق ہے کہ ’اب مائنس عثمان بُزدار پر ہی بات آگے بڑھے گی۔‘
’ہم نے اپنے تمام فیصلوں کا اختیار جہانگیر ترین کو دے دیا ہے۔ان کا فیصلہ سب کو قابل قبول ہوگا۔ ان کے فیصلے سے کسی کو اختلاف نہیں ہوگا۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’ہم مینڈیٹ لے کر آئے ہیں، اور جو فیصلہ کریں گے وہ قوم اور پی ٹی آئی کے لیے اچھا ہوگا۔‘
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ’ہمارے ساتھ مختلف جماعتوں نے رابطے کیے ہیں اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔‘

شیئر: