اسلام آباد پولیس نے پارلیمنٹ لاجز آپریشن کے دوران گرفتار کیے گئے مذہبی سیاسی جماعت جمعیت علمائے اسلام ف کے تمام کارکنوں کو رہا کر دیا ہے۔
پولیس کے جمعے کو جاری بیان کے مطابق ان کارکنوں کو شخصی ضمانت پر رہا کیا گیا ہے جبکہ پولیس نے کسی رکن اسمبلی کو گرفتار نہیں کیا۔دوسری جانب جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جمعے کی صبح کارکنوں کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ ’جے یو آئی کے تمام کارکنوں کو صبح سے پہلے ہی رہا کر دیا گیا ہے۔ اس لیے اب سڑکوں پر آنے کی ضرورت نہیں۔‘
مزید پڑھیں
-
عام انتخابات میں دھاندلی، وزیراعظم عمران خان کو نوٹس جاریNode ID: 651571