عرب اتحاد برائے یمن نے چوبیس گھنٹے کے دوران حجہ میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر 14 ٹارگٹڈ آپریشن کیے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق عرب اتحاد نے جمعے کو بیان میں کہا کہ’ ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 7 فوجی گاڑیاں تباہ جبکہ حوثیوں کی ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں‘۔
یاد رہے کہ عرب اتحاد برائے یمن کی جانب سے مارب اور اس کے قریب حوثی ملیشیا کے اہداف کو مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے۔