سعودی وزیر افرادی قوت و سماجی بہبود احمد الراجحی نے کہا ہے کہ کھانے پینے کی اشیا ضائع نہ کریں۔ سب لوگ نعمت کی قدر کریں۔
اخبار 24 کے مطابق الراجحی نےعالمی ادارہ خوراک کے لیے ویڈیو پیغام دیا ہے جو 2019 کے دوران غذا کے بھاری مقدار میں ضیاع کے حوالے سے جاری کیا گیا ہے۔ 2019 کے دوران 931 ملین ٹن غذائی اشیا ضائع کی گئی ہیں۔
احمدالراجحی نے بچے ہوئے کھانے کے تحفظ اور اسے ضرورت مندوں تک پہنچانے پر ’خیرات‘ انجمن کی خدمات کو بھی سراہا ہے۔
بالشكر تدوم النعم، وأحد وجوه شكر النعمة حفظها من الهدر.
جمعية #خيرات لحفظ النعمة تقوم بعمل خيري مؤسسي خلّاق، يسهم في حفظ فائض النعمة وإيصالها للمحتاجين.
نسأل الله للقائمين عليها الأجر والثواب pic.twitter.com/w9bVdOKA3s— أحمد سليمان الراجحي (@Ahmed_S_Alrajhi) March 11, 2022
انجمن کے نگران اعلی عبداللہ السبیعی نے بتایا کہ موبائل خیرات سینٹر قائم کیے گئے ہیں تاکہ ایک طرف تو کھانے پینے کی اشیا کو ضائع ہونے سے بچایا اور دوسری جانب غذائی اشیا حقیقی ضرورت مندوں تک پہنچائی جاسکے۔ ریاض میں اس حوالے سے سب سے زیادہ کام ہوا ہے۔
انہوںنے کہا کہ ریاض میں پھلوں اور سبزی کے مراکز سے رابطے میں ہیں۔ مملکت میں سب سے زیادہ فاضل سبزیاں اور پھل ریاض میں ضائع ہوتے ہیں۔ سبزیوں اور پھلوں کو ضیاع سے بچانے کے لیے خیرات سینٹر قائم کیے گئے ہیں جو موثر ثابت ہورہے ہیں۔
عبداللہ السبیعی نے کہا کہ خیرات انجمن اور ادارہ اوقاف مل جل کر کام کررہے ہیں۔ 50 ٹن فاضل سبزیاں اور پھل ضرورت مند خاندانوں میں تقسیم کیے جارہے ہیں۔