Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں آن لائن ادائیگی کے رجحان میں اضافہ

’61 فیصد افراد ایسے تجارتی اداروں سے خریداری پسند نہیں کرتے جہاں آن لائن ادائیگی میسر نہ ہو‘ (فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں آن لائن ادائیگی کے رجحان میں خاطر خواہ اضافہ ہوگیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ڈیجیٹل کمیونیکیشن ادارے نے کہا ہے کہ ’2020 کے مقابلے میں گزشتہ سال 2021 کے دوران شہری و غیر ملکی آن لائن ادائیگیوں کی طرف زیادہ مائل ہوئے ہیں‘۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’ملک کی 86 فیصد آبادی اپنی خرید و فروخت میں آن لائن ادائیگی کو ترجیح دیتے ہیں‘۔
’اسی طرح 95 فیصد آبادی کرپٹو کرنسی اور ڈیجیٹل والٹ کے بارے میں سوچ رہے ہیں‘۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’61 فیصد افراد ایسے تجارتی اداروں سے خریداری پسند نہیں کرتے جہاں آن لائن ادائیگی میسر نہ ہو‘۔
’شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کی 73 فیصد آبادی کو آن لائن ادائیگی کرنے سے اخراجات کم کرنے میں مدد ملتی ہے‘۔
’اسی طرح 2020 کے مقابلے میں 2021 میں 88 فیصد افراد آن لائن ادائیگی کی طرف مائل ہوئے ہیں‘۔

شیئر: