Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ سرکاری دورے پر سری لنکا پہنچ گئے

وزرائے خارجہ کی سطح پر سری لنکا کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے ( فوٹو: واس)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سرکاری دورے پر سری لنکا پہنچ گئے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزرائے خارجہ کی سطح پر سری لنکا کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے۔
دارالحکومت کولمبو پہنچنے پر وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا استقبال سری لنکن وزیر انصاف علی صبری اور سعودی سفیر عبد الناصر حسین الحارثی نے کیا ہے۔
سعودی وزیر خارجہ سری لنکن حکام کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے فروغ اور تعلقات میں مزید استحکام لانے کے لیے بات چیت کریں گے۔

شیئر: