Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کشمیر میں فائرنگ،جاں بحق ہونیوالے8ہو گئے

سری نگر ..کشمیر میں اتوار کومظاہرین پر سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے کشمیریوں کی تعداد 8ہو گئی ۔جاں بحق ہونے والوں میں محمد عباس، نثار احمد میر، شبیر احمد بٹ،عادل واسع اور فیضان ڈار شامل ہیں۔ ضلع بڈگام میں مظاہرین نے پولنگ اسٹیشنوں پر حملے کئے اور پتھراو کیا ۔جواب میں سیکیورٹی فورسز نے آنسو گیس کا استعمال کیا بعد میں فائر کھول دیا گیا جس سے ہلاکتیں ہوئیں۔جھڑپوں کے دوران اہلکاروں سمیت درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے۔ وادی میں لوک سبھا کی خالی سیٹ پر ضمنی انتخاب ہورہا ہے۔پولنگ کے دوران ہنگامہ آرائی کے باعث 70 سے زائد پولنگ اسٹیشنوں کو بند کردیا گیا ۔کئی پولنگ اسٹیشنوں پر مشتعل مظاہرین نے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کو نقصان پہنچایا۔ ایک اطلاع کے مطابق مشتعل افراد نے الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں چھیننے کی کوشش کی۔ بڈگام میں کئی مقامات پر مشتعل نوجوانوں نے پولنگ مراکز اور پولنگ عملہ کی گاڑیوں پر پتھراو کیا۔حریت رہنماوں کی اپیل پر کاروباری مراکز بند اور ٹریفک معطل رہی عوام کی بڑی تعداد نے پولنگ سے لاتعلقی کا اظہار کیا۔ ہندوستانی خبر رساں ادارے کے مطابق محض7فیصد ووٹ ڈالے گئے۔

شیئر: