Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

6 لاکھ سے زیادہ عمرہ ویزے جاری کیے جاچکے: وزارت حج

مدینہ منورہ آنے والے زائرین کے اعدادوشمار جاری کیے گئے ہیں( فوٹو ٹوئٹر)
سعودی وزارت حج و عمرہ ایجنسی برائے امور زیارت مدینہ منورہ نےعمرہ موسم 2022 کے دوران بری، بحری اور فضائی راستوں سے بیرون مملکت سے مدینہ منورہ آنے والے عمرہ زائرین کے اعدادوشمار جاری کیے ہیں۔ 
عاجل ویب سائٹ  کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا کہ فضائی راستے سے 5 لاکھ 31 ہزار 546 عمرہ زائرین آئے جبکہ واپس جانے والوں کی تعداد  4 لاکھ 26 ہزار547 رہی ہے۔
بری راستے سے 40 ہزار 69 مدینہ منورہ  پہنچے اور31 ہزار 748 رخصت ہوئے۔ بحری راستے آنے والوں کی تعداد 72 رہی۔ واپس جانے والوں کی تعداد  71 ریکارڈ کی گئی ہے۔
ایجنسی نے امیر محمد بن عبدالعزیزانٹرنیشنل ایئرپورٹ سے مدینہ  منورہ آمد ورفت کے اعدادوشمار جاری کیے ہیں۔ آنے والوں کی تعداد  3 لاکھ 56 ہزار 925 تک پہنچ گئی۔ یومیہ تناسب 6860 رہا ہے۔
واپس جانے والوں کی کل تعداد 2 لاکھ 11 ہزار 278 ریکارڈ کی گئی۔ یومیہ تناسب 2506 رہا ہے۔ 
ایجنسی نے بتایا کہ عمرہ زائرین کی کل تعداد 5 لاکھ 71 ہزار687 ریکارڈ کی گئی جبکہ 6 لاکھ 32 ہزار 712 عمرہ ویزے جاری کیے جاچکے ہیں۔

شیئر: